عالمی خبریںپاکستانی خبریں

ارشد خان ’چائے والا‘ کا شناختی کارڈ نادرا نے بلاک کر دیا، لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

خلیج اردو
راولپنڈی: خوبصورت نیلی آنکھوں کے باعث شہرت پانے والے ارشد خان المعروف ’چائے والا‘ کا شناختی کارڈ نادرا نے بلاک کر دیا، جس پر ارشد خان نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ سے رجوع کر لیا ہے۔ شناختی کارڈ کی بحالی کے لیے دائر درخواست پر سماعت 17 اپریل کو ہو گی۔

نادرا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں کچھ ایسے شواہد موصول ہوئے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ ارشد خان مبینہ طور پر غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔ نادرا کے مطابق ارشد خان کو تفصیلات فراہم کرنے اور ذاتی طور پر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے متعدد بار بلایا گیا، تاہم وہ طویل عرصے تک پیش نہیں ہوئے۔ اس کے علاوہ، مطلوبہ دستاویزات بھی مہیا نہ کیے گئے، جس کے بعد ان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔

ارشد خان، جنہیں 2016 میں ایک تصویر کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت ملی، اب قانونی چارہ جوئی کے ذریعے اپنی شہریت اور شناخت کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button