عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے مؤقف، "ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا”

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران ایک شاندار، عظیم اور مسرور ریاست ہو، لیکن ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔ یہ بیان صدر ٹرمپ نے صدارتی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ کا یہ دو ٹوک مؤقف اس وقت سامنے آیا جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات شروع ہونے میں کچھ ہی وقت رہ گیا تھا۔ مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے فریقین کے وفود عمان پہنچ چکے ہیں۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق، مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیف ویٹکوف نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری بات چیت سے پہلے امریکہ ایک تصفیے کے لیے کشادہ مؤقف رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button