
خلیج اردو
انقرہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس دوران صدر اردوان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
مریم نواز نے صدر اردوان کو نواز شریف کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ صدر اردوان نے مریم نواز کا انقرہ میں جاری ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترکیہ کے دورے کی دعوت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مریم نواز کی ترکیہ کی خاتون اول سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب آج ڈپلومیسی فورم 2025 سے خطاب کریں گی۔






