
خلیج اردو
لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن آمد پر ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ پی آئی آئی کے کارکن ایون فیلڈ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے، جس کے بعد ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر لیگی کارکنان اور پی ٹی آئی کے حامی آمنے سامنے آ گئے۔
پولیس کی بھاری نفری کو فوری طور پر تعینات کیا گیا، اور پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین کو حراست میں لے لیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف لندن پہنچ گئے ہیں اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں قیام کریں گے۔ نواز شریف لندن میں میڈیکل ٹیسٹ اور چیک اپ کرائیں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی لندن میں موجود ہیں اور نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔







