پاکستانی خبریں

رشوت دی جاتی ہے تو ایف بی آر والے لیتے ہیں،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ایف بی آر میں رشوت کا اعتراف، صنعت کاروں سے رشوت نہ دینے کی اپیل

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر میں رشوت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے اہلکاروں کو بدعنوانی کے الزام پر نکال دیا گیا ہے اور اب صاف ستھرے افراد کو ایف بی آر میں شامل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم رشوت لے رہے ہیں تو کوئی ہمیں رشوت دے رہا ہے، لہٰذا انڈسٹری کے افراد سے درخواست ہے کہ رشوت دینا بند کر دیں۔ ایک صنعت کار نے بتایا کہ ان کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ وزیر آتے جاتے رہتے ہیں لیکن ہمارے ایف بی آر کے اہلکاروں سے مستقل تعلق ہوتا ہے، اس لیے ہم رشوت دے کر کام کروا لیتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم رشوت ستانی کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شکایات سیل بھی قائم کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button