پاکستانی خبریں

ماضی میں لوگوں کو بیوقوف بنایا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے رشتہ داری اور دوستیاں نہیں نبھائیں بلکہ میرٹ پر فیصلے کیے جس کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں,وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان میں تقریب سے خطاب، حکومت کی معاشی کامیابیوں پر روشنی ڈالی

خلیج اردو
ڈی جی خان: وزیر توانائی اویس لغاری نے ڈی جی خان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں 34 فیصد مہنگائی کے باوجود اپنے معاشی حالات کو بہتر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فضول خرچوں کو کم کیا اور 3 ہزار 4 سو ارب روپے سیٹھوں سے وصول کیے۔ اس کے علاوہ، حکومت نے انڈس ہائی وے کو دو رویہ کرنے اور کینسر ہسپتال کی تعمیر جیسے بڑے منصوبوں پر بھی کام شروع کیا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل وقت سے نکل کر معاشی بہتری کی طرف قدم بڑھایا ہے اور اس وقت بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 7 روپے کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے خوشخبریاں مل رہی ہیں اور مزید خوشخبریاں بھی آئیں گی کیونکہ تمام معاشی اشاریے ترقی کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔

اویس لغاری نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں لوگوں کو بیوقوف بنایا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے رشتہ داری اور دوستیاں نہیں نبھائیں بلکہ میرٹ پر فیصلے کیے جس کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button