پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ میں ججز سنیارٹی کیس، وفاقی حکومت کا جواب جمع، درخواستیں خارج کرنے کی استدعا

خلیج اردو
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سمیت تمام درخواستوں کو خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔ حکومتی جواب میں کہا گیا کہ ججز کا تبادلہ آئین کے مطابق کیا گیا ہے اور تبادلے کے بعد نئے حلف کی ضرورت نہیں ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ آرٹیکل 200 کے تحت ججز کا تبادلہ نئی تعیناتی نہیں سمجھا جاتا۔ حکومتی دلائل کے مطابق، ججز کے تبادلے سے عدلیہ میں شفافیت آئے گی اور عدالتی آزادی متاثر نہیں ہوگی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ججز تعینات کیے ہیں اور تین آسامیاں چھوڑ دی ہیں۔

جواب میں مزید وضاحت کی گئی کہ ججز کے تبادلے میں صدر کا اختیار محدود ہے جبکہ اصل اختیار چیف جسٹس پاکستان کا ہے اور تبادلے کے حوالے سے متعلقہ جج اور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کا فیصلہ اہمیت رکھتا ہے۔

اس دوران اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز کے تبادلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپنی درخواست واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button