خلیج اردو
اسلام آباد – عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی "ورلڈ اکنامک آؤٹ لک” رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستان کی معاشی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد سے کم کرکے 2 اعشاریہ 6 فیصد کر دیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے لیے بھی پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کے مطابق رواں مالی سال کے معاشی شرح نمو کا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے تخمینے کو جی ڈی پی کے ایک فیصد سے کم کرکے 0.1 فیصد کردیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف نے افراط زر کا تخمینہ 10 فیصد سے کم کرکے 5.1 فیصد کردیا، اور اگلے سال افراط زر 7.7 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رواں مالی سال میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں افراط زر میں بہتری کی پیشنگوئی کی ہے اور حکومت کے نجکاری پلان اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے کی بھی حمایت کی






