پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا میں پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ، تورغر میں 11 سالہ بچہ متاثر

خلیج اردو
23 اپریل 2025
پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں 11 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد سات ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ خیبرپختونخوا میں سال 2025 کا دوسرا پولیو کیس ہے، جبکہ پہلا کیس رواں سال جنوری میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوا تھا۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق متاثرہ بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے۔ انسداد پولیو پروگرام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کی مکمل روک تھام کے لیے علاقے میں ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صحت کے ماہرین نے پولیو کے مسلسل کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسینیشن مہمات کو مزید مربوط اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ بچوں کو معذوری سے بچایا جا سکے۔ حکومتی ادارے اور بین الاقوامی پارٹنرز مسلسل مہمات چلا کر وائرس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button