عالمی خبریںپاکستانی خبریں

نواز شریف آج برطانیہ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے، جمعہ کو پاکستان پہنچنے کا امکان

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف آج برطانیہ سے پاکستان روانہ ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق کل جمعہ کو وطن واپس پہنچیں گے۔

نواز شریف نے 10 اپریل کو بیلاروس اور برطانیہ کے دورے پر روانگی اختیار کی تھی۔ اس دورے میں ان کی مختلف سفارتی، سیاسی اور نجی مصروفیات شامل تھیں۔ ان کی واپسی ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب ملک کی سیاسی صورتحال ایک بار پھر تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، اور لیگی قیادت کی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سیاسی مشاورت اور اہم فیصلوں کے تناظر میں بڑی اہمیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button