پاکستانی خبریں

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان کو باضابطہ آگاہ کر دیا، پاکستان کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

خلیج اردو
اسلام آباد: بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق پاکستان کو باضابطہ طور پر خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔ بھارتی سیکرٹری برائے آبی وسائل نے یہ خط اپنے پاکستانی ہم منصب کو ارسال کیا، جسے پاکستانی سیکرٹری آبی وسائل نے وصول کر لیا ہے۔

خط میں بھارت کی جانب سے معاہدے کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اس اقدام پر جلد جواب دے گا اور بھارتی وزارت آبی وسائل کو ایک مفصل چارشیٹ بھی ارسال کی جائے گی۔

  وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا اور پاکستان کی جانب سے جواب میں معاہدے کی تمام شقوں کا حوالہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی حکومت بھارت کے اس اقدام سے متعلق اپنا موقف ورلڈ بینک کو بھی آگاہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button