پاکستانی خبریں

نفرت کی سیاست بھارت کے ٹکڑے کر دے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف کی مودی کو وارننگ

خلیج اردو
26 اپریل 2025
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں نفرت کی سیاست ملک کے ٹکڑے کر دے گی۔ خواجہ آصف نے کشمیر، منی پور، ناگا لینڈ، تری پورہ، چھتیس گڑھ، پنجاب اور دیگر علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت میں محبت اور رواداری کا پیغام نہیں پھیلایا گیا تو ہندوتوا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ گنتی بھی ممکن نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ نہ صرف اپنے اندر شانتی برقرار رکھے بلکہ ہمسایہ ممالک سے بھی امن کے ساتھ رہے۔ خواجہ آصف نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کی حمایت بھارت نے کینیڈا، امریکہ اور دیگر ہمسایہ ممالک کو ایکسپورٹ کی ہے، جسے وہ روکنے کی ضرورت ہے۔

بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی مزید نہیں بڑھنی چاہیے، مگر یہ امکان موجود ہے اور پاکستان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا، اور اگر ایسا کیا گیا تو پاکستان ورلڈ بینک میں جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button