پاکستانی خبریں

سینیٹ اجلاس میں ایمل ولی اور پی ٹی آئی ارکان آمنے سامنے، تلخ کلامی، سیکیورٹی طلب

خلیج اردو
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران ایمل ولی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی، جس سے ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔

ایمل ولی خان نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو بات کرنے نہیں دیں گے، جس پر پی ٹی آئی ارکان نے بھی سخت ردعمل دیا۔ صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ اجلاس کی کارروائی متاثر ہونے لگی۔

وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور طارق فضل چودھری نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے دونوں جانب کے ارکان کو پرامن کیا۔ اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے پاس جا کر انہیں تحمل کا مشورہ دیا جس کے بعد ایمل ولی خان نے اپنا مؤقف نرم کیا اور پی ٹی آئی ارکان بھی اپنی نشستوں پر واپس جا بیٹھے۔

مگر کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سینیٹ میں "ایٹ آرمز” کی اضافی نفری طلب کرلی گئی تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button