پاکستانی خبریں

بھارت کو سود سمیت جواب دیا جائے گا،آرمی چیف نے مثال قائم کی،فیصل واوڈا کا بیان

خلیج اردو
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہر موقع پر اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور جو نقصان بھارت نے پہنچایا، اسے سود سمیت وصول کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آرمی چیف نے پہلے مرحلے میں بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کرکے وہ کام کیا جو پاکستان میں پہلے کوئی نہیں کر سکا۔

فیصل واوڈا کے مطابق بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف اقدامات کے بعد تمام پاکستانی اینکرز اور رپورٹرز نے ذمہ داری کے ساتھ قومی بیانیے کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب انڈین میڈیا کو دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button