پاکستانی خبریں

پاکستان کی قوم ایک ہے اور وہ اپنے ملک کے دفاع میں کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو

خلیج اردو
اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے جنگ کے حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں، لیکن اس بات کا جواب دینا ضروری ہے کہ ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قوم ایک ہے اور وہ اپنے ملک کے دفاع میں کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاکستانی عوام متحد ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو یہ اچھی طرح سمجھنا چاہیے کہ جنگ عورتوں کا کھیل نہیں، بلکہ یہ مردوں کی لڑائی ہے، اور پاکستان کی قوم اس لڑائی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کے خلاف تین دفعہ بریت کی درخواست عدالت میں دائر کی جا چکی ہے، اور انہیں امید ہے کہ چیف جسٹس اس کیس کی سماعت کے لیے جلد ہی مقرر کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button