پاکستانی خبریں

نوجوانوں کی مایوسی سب سے بڑا بحران ہے، حکومتیں صرف معجزے کی تلاش میں رہتی ہیں، شاہد خاقان عباسی

خلیج اردو
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ناامیدی اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت اقتدار میں آتی ہے، وہ کسی معجزے کے انتظار میں بیٹھی رہتی ہے، مگر حقیقت میں ملک کے مسائل کا حل معجزوں میں نہیں، عملی اقدامات میں ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ہر طالبعلم ملک سے باہر جانے کا خواہاں ہے کیونکہ انہیں یہاں روزگار اور مواقع کی امید نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں مواقع میسر ہوں تو نوجوان خود بخود واپس آ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء آج ان سے اپنے مستقبل سے متعلق سوال کرتے ہیں، لیکن افسوس ہے کہ ان کے پاس ان سوالوں کے جواب موجود نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں کہا جاتا تھا کہ اگر گوادر پورٹ فعال ہو جائے تو ملکی حالات بہتر ہو جائیں گے، اور کبھی ریکوڈک منصوبے کو مسائل کا حل قرار دیا جاتا رہا۔ مگر عملی طور پر یہ مسائل آج بھی جوں کے توں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button