پاکستانی خبریں

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مادر وطن کے دفاع کے لیے قومی قیادت کا غیر مبہم عزم

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں مشرقی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی کے تناظر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں، علاقائی سلامتی، ہائبرڈ وار فیئر اور دہشتگرد پروکسیز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم، وزیر دفاع اور تینوں سروسز چیفس بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران وزیراعظم نے مادر وطن کے دفاع کے لیے قومی قیادت کے غیر مبہم عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کی سلامتی، وقار اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر خطرے کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے قومی اداروں کو چوکس رہنے، ادارہ جاتی رابطے کو فروغ دینے اور آپریشنل تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی سلامتی میں اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی دنیا کی سب سے پیشہ ور اور منظم افواج میں شامل ہے، جو ہر چیلنج کا جرأت مندی سے سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button