عالمی خبریں

بھارتی میڈیا کی جانب سے ناکامی کا اعتراف،بھارتی اخبار دی ہندو نے تین بھارتی جہاز گرائے جانے کی تصدیق کردی

خلیج اردو
جموں:
جموں و کشمیر کے تین مختلف علاقوں میں بھارتی فضائیہ کے تین طیارے گرنے کی تصدیق بھارتی اخبار "دی ہندو” نے کردی ہے۔

اخبار کے مطابق یہ طیارے اکھنور، رمبان اور پمپور کے مقامات پر گرے۔ دی ہندو نے اپنی رپورٹ میں ایک حکومتی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان حادثات کی تصدیق خود بھارتی حکومت کے نمائندے نے گفتگو کے دوران کی۔

تاہم بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ میں ان واقعات پر چپ سادھ لی گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں دھوئیں کے بادل اور ملبے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

واقعات کے اسباب کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی ادارے تمام زاویوں سے ان حادثات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button