پاکستانی خبریں

بھارت کی جانب سے شکست تسلیم؟پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کردی

خلیج اردو
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹم  جاری کردیا ہے۔

نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے باعث فضائی حدود کو گزشتہ 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا، تاہم اب یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے اور متاثرہ فضائی حدود رات کی پابندی کے بعد مکمل طور پر دستیاب ہے۔

نوٹم میں مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کسی ممکنہ تبدیلی سے باخبر رہ سکیں۔

نوٹم میں مزید کہا گیا ہے کہ پروازوں کے شیڈول اور ان کے متبادل راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ہر ایئرلائن خود کرے گی، لہٰذا سفر سے قبل تصدیق ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button