
خلیج اردو
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرانے پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ "بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ آج فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے۔”
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ضرور ہے، مگر اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق یہ صرف دفاع نہیں بلکہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے، جس میں پاکستان کی افواج نے دنیا کو بتا دیا کہ "یہ پاکستان ہے، اور اسے آزمانے والے ہمیشہ پچھتاتے ہیں۔”
وزیراعلیٰ پنجاب نے قوم کو افواجِ پاکستان پر فخر کرنے کا پیغام دیا اور کہا کہ وہ اپنے بہادر جوانوں اور پائلٹس کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہیں۔






