پاکستانی خبریں

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کی راہ ہموار، سپریم کورٹ نے حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کر لیں

خلیج اردو
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے عام شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کر لیں۔ بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے مختصر فیصلے میں بتایا کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

عدالتی فیصلے میں بینچ کے دو ججز نے اختلافی نوٹ لکھا ہے، جبکہ اکثریتی فیصلہ حکومت کے مؤقف کے حق میں آیا ہے۔ یاد رہے کہ پہلے فیصلے میں عدالت نے عام شہریوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کرنا آئین کے منافی قرار دیا تھا، جس پر حکومت نے انٹراکورٹ اپیلیں دائر کی تھیں۔

یہ فیصلہ حالیہ حساس حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے، جہاں دہشت گردی، قومی سلامتی اور عسکری تنصیبات پر حملوں کے تناظر میں حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں کو موثر بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button