
خلیج اردو
بہاولپور: کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھارتی بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
دورے کے دوران اسپتال کے احاطے میں موجود شہریوں نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے، جس سے ماحول جذبہ حب الوطنی سے گونج اٹھا۔






