خلیج اردو
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تحفظ کے لیے بھرپور جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری اور پنجابی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ غزوہ ہند ہوگا اور اس میں فتح مسلمانوں کی ہوگی۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہوگی اگر ہم غزوہ ہند کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی دفاع کے لیے ہم سب متحد ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور مؤثر جواب دینے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ دشمن کے ہر وار کو ناکام بنانے کی صلاحیت ہماری افواج کے پاس موجود ہے۔






