
خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے بزدلانہ انداز میں شہری آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا، لیکن پاکستان اس حملے کا جواب دشمن کی سوچ سے بڑھ کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سویلین آبادی پر حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں بھارتی جارحیت پر اہم خطاب متوقع ہے۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی حملے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے عالمی ادارے کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کا نوٹس لے۔






