
خلیج اردو
لاہور: لاہور کی فضائی حدود میں مختلف فضائی روٹس کو ایک بار پھر کمرشل پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ بندش آپریشنل وجوہات کے باعث کی گئی ہے اور یہ پابندی 24 گھنٹے کیلئے نافذ العمل رہے گی۔
دوسری جانب، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAM) بھی جاری کر دیا ہے، جس میں پروازوں کی بحالی کی تصدیق کی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق فضائی روٹس کی بندش اور بحالی کے فیصلے قومی سلامتی اور فضائی تحفظ کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں۔






