خلیج اردو
راولپنڈی:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حالیہ ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے ہمارے سکیورٹی ادارے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی فاشسٹ حکومت گزشتہ دو روز سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جو کہ انتہائی قابل مذمت اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مودی حکومت کو خبردار کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت سے باز آئے، ورنہ اس کے نتائج کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا ہر فرد اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اگر دشمن نے اپنی حرکتیں بند نہ کیں تو اسے ایسا جواب دیا جائے گا کہ ان کی نسلیں تک اسے یاد رکھیں گی۔





