
خلیج اردو
روم:دنیا بھر میں موجود کیتھولک مسیحیوں کے لیے نئے روحانی پیشوا کے انتخاب کا عمل تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ ویٹی کن سٹی میں 70 ممالک سے تعلق رکھنے والے کارڈینلز کا اہم اجلاس سسٹین چیپل میں ہوا جہاں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی، تاہم کسی امیدوار کو مطلوبہ اکثریت حاصل نہ ہونے پر انتخاب مؤخر کر دیا گیا۔
رسم کے مطابق جب کوئی امیدوار منتخب نہیں ہوتا تو سسٹین چیپل کی چمنی سے کالا دھواں خارج کیا جاتا ہے، جو کہ اجلاس کے بعد دیکھنے میں آیا۔ یہ اشارہ دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کے لیے ہوتا ہے کہ ابھی نیا پوپ منتخب نہیں ہوا۔
ویٹی کن حکام کے مطابق آج دوبارہ ووٹنگ ہوگی جس میں ممکنہ طور پر نئے روحانی پیشوا کے انتخاب کا فیصلہ متوقع ہے۔






