پاکستانی خبریں

پنجاب اور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب، ایبٹ آباد میں دو بچے نالے میں بہہ گئے

خلیج اردو
راولپنڈی – راولپنڈی، اسلام آباد، مری، لاہور، نارووال، سیالکوٹ، قصور، گجرانوالہ اور کوٹلی سمیت پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ ایبٹ آباد میں کالا پل مری روڈ کے مقام پر دو بچے برساتی نالے میں بہہ گئے، جن میں سے ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

مری اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، جس سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور مختلف مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ سیلابی ریلوں اور خراب موسم کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 12 مئی تک جاری رہ سکتا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button