پاکستانی خبریں

گودی میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا، مودی سرکار عالمی رسوائی سے بچنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے، عظمیٰ بخاری

خلیج اردو
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارتی میڈیا اور مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گودی میڈیا کارٹون نیٹ ورک میں تبدیل ہو چکا ہے، جو مودی سرکار کی عالمی سطح پر ہزیمت کو چھپانے کے لیے مسلسل جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جھوٹے دعوے اب دنیا بھر میں مذاق بن چکے ہیں، اور خود بھارتی عوام بھی گودی میڈیا پر اعتماد کھو چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ پاکستان کے تمام شہر مکمل طور پر محفوظ ہیں اور معمولاتِ زندگی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا مودی حکومت اور بھارتی چینلز کے بے بنیاد دعوؤں کا مذاق اُڑا رہا ہے، جبکہ مودی خود پچھلے ایک ہفتے سے کسی بل میں چھپ کر بیٹھا ہے۔

وزیر اطلاعات کا یہ بیان حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس میں پاکستانی مؤقف کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے جبکہ بھارت کو سفارتی اور میڈیا محاذ پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button