
خلیج اردو
موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ہنگامی رابطہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام فریقین کو تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ روبیو نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان سے مشاورت جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور ممکنہ سفارتی راستوں پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ پیغام واضح تھا کہ واشنگٹن خطے میں کسی قسم کی جارحیت یا غیر متوقع تصادم کا خواہاں نہیں، اور موجودہ تنازع کے پرامن حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔






