
خلیج اردو
پاکستانی افواج نے ایک زبردست جوابی وار کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ دنیا نے شاہینوں کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا جب پاکستانی سائبر فورسز نے بھارتی فوجی سیٹلائٹ کو جام کر دیا، بھارتی ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا اور بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا۔
پاکستانی ہیکرز نے بھارتی بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت متعدد دیگر ویب سائٹس کو ہیک کیا، جن میں کرائم ریسرچ انوسٹیگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، اور آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ ہیک کی جانے والی ویب سائٹس کا مکمل ڈیٹا بھی اڑا دیا گیا۔
اس کے علاوہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا گیا۔ بھارتی ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن سمیت دیگر اہم اداروں کے ڈیٹا کو بھی ہیک کر کے لیک کر دیا گیا۔
پاکستانی سائبر فورسز نے بھارت کے 25 سو سے زائد سرویلنس کیمروں کو ہیک کر لیا اور سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں پورے ہندوستان میں اندھرا چھا گیا۔






