
خلیج اردو
پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب کے نتیجے میں ملک کے لیے انتہائی قابل فخر اور تاریخ ساز مناظر سامنے آئے ہیں۔ افواجِ پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی خصوصی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی ساختہ جے ایف-سترہ تھنڈر طیارہ ہائپر سونک میزائل لے کر بھارتی سرزمین میں داخل ہوا اور بھارت کے جدید ترین دفاعی نظام ایس-چار سو کو نشانہ بنایا۔
یہ وڈیو اس وقت منظر عام پر آئی جب پاکستان نے "آپریشن بنیان المرصوص” کے تحت بھارتی جارحیت کے جواب میں بڑی عسکری کارروائی کی۔ جے ایف-سترہ تھنڈر نے غیر معمولی مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ایس-چار سو نظام کو کامیابی سے تباہ کیا، جو کہ بھارت کی دفاعی حکمت عملی کا ستون سمجھا جاتا تھا۔
پاکستان نے بھارت کا یہ جدید دفاعی نظام تباہ کر کے نہ صرف بھارتی عسکری برتری کے دعوے کو چیلنج کیا بلکہ عالمی سطح پر اپنے عسکری صلاحیتوں کا بھرپور اظہار بھی کیا۔





