
خلیج اردو
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص” کے آغاز سے قبل نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت فرمائی۔ سورۃ الصف کی آیت نمبر 4 کا ترجمہ ہے: "بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔”
جنرل عاصم منیر نے تلاوت کے بعد دعا کی اور اس کے بعد بھارت پر آپریشن "بنیان مرصوص” کے تحت میزائل حملوں کا آغاز کیا گیا۔ اس آپریشن کا نام خود اسی آیت سے ماخوذ ہے، جس میں اتحاد و یکجہتی کی عظمت بیان کی گئی ہے۔
یہ آیت اسلامی تاریخ کے اُس دور کی یاد دلاتی ہے جب مسلمان جنگ بدر، جنگ اُحد اور دیگر تاریخی معرکوں میں متحد ہو کر دشمن کے سامنے صف آرا ہوتے تھے۔ اُن کی کامیابی کا راز یہی غیر متزلزل اتحاد اور ایمانی طاقت تھی۔






