پاکستانی خبریں

پرچم میں لپٹی لاشوں کی تمنا، وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے پاکستانی پائلٹس کی عظیم قربانی

خلیج اردو
راولپنڈی: قسم وفا کی، پرواز شہادت کی۔۔۔ دشمن پر حملے سے قبل پاکستانی فضائیہ کے جری پائلٹس نے اپنے ہاتھوں سے وصیت نامے پر دستخط کیے۔ نہ خوف، نہ تردد۔۔۔ صرف ایک دعا تھی: "یا اللہ! وطن کی عزت سلامت رکھنا، اگر ہم واپس نہ آئیں تو ہماری لاشیں پرچم میں لپٹی ہوں!”

ربِ ذوالجلال کی مدد شاملِ حال رہی، اور الحمدللہ، پاک فضائیہ کے تمام شاہین کامیاب مشن مکمل کر کے دشمن کے اہم فضائی اڈوں — پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ اور سسرام — کو تباہ کرنے کے بعد بحفاظت وطن واپس آ گئے۔

یہی ہیں پاکستانی جانباز، جو مرنے کے بعد جینا جانتے ہیں، اور جن کی موجودگی میں وطن کی فضاؤں پر آنچ نہیں آ سکتی۔ ان کی قربانی اور جرأت قوم کے لیے ایک لازوال مثال ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button