
خلیج اردو
اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، افواج پاکستان اور قائد ن لیگ نواز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کو یہ پیغام چلا گیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور کوئی بھی دشمن ملک پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت محفوظ اور محب وطن قیادت کے ہاتھوں میں ہے، اور پوری قوم کو اپنی سیاسی اور عسکری قیادت پر فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اتحاد، یگانگت اور عزم ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے، جو ہر آزمائش میں سرخرو ثابت ہوئی ہے۔





