پاکستانی خبریں

پاکستانی حملوں سے بھارتی ایئربیسز کو شدید نقصان، نئی دہلی میں بھارتی فوج کا اعتراف

خلیج اردو
نئی دہلی:بھارتی فوج نے پاکستان کے حالیہ فضائی اور ڈرون حملوں سے اپنی دفاعی تنصیبات اور ایئربیسز کو پہنچنے والے نقصان کا باضابطہ اعتراف کر لیا ہے۔ نئی دہلی میں ہونے والی ایک اہم پریس کانفرنس میں بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری کے ہمراہ کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی فضائیہ نے ہائی اسپیڈ میزائلوں، ڈرونز، اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کی 26 سے زائد دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ پاکستان کے مربوط اور مؤثر حملوں میں آدم پور، پٹھان کوٹ، بھوج اور بتھندا کے ایئربیسز کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا، جن میں فوجی اثاثے اور عملہ متاثر ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فضائیہ کے حملے صرف روایتی فضائی کارروائی تک محدود نہیں تھے بلکہ ان میں ڈرونز اور جنگی طیارے مکمل ہم آہنگی سے استعمال کیے گئے۔

پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان نے نہ صرف بھارتی اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا بلکہ اپنی زمینی افواج کو اگلی پوزیشنوں پر منتقل کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے، جو ایک واضح دفاعی اور جارحانہ حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button