پاکستانی خبریں

پاکستان، بھارت سیزفائر معاہدہ—اماراتی قیادت کا خیر مقدم، اسحاق ڈار کا سفارتی رابطہ

خلیج اردو
اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے رابطہ کیا، جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیزفائر معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اماراتی وزیر خارجہ نے اس مفاہمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امارات نے ہمیشہ خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، تعاون اور استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اماراتی قیادت نے سیزفائر معاہدے کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور پاکستان کی امن کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ تمام فریقین کو تحمل اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button