پاکستانی خبریں

پاکستان نے دفاعی کامیابی کے بعد خطے کے امن کی خاطر سیز فائر قبول کیا، دفتر خارجہ

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا مؤثر اور حکمت عملی کے تحت جواب دیتے ہوئے، خطے کے امن و استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے سیز فائر پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھارتی حملوں کو ناکام بنایا اور اپنی خودمختاری کا بھرپور تحفظ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے دفاع میں کامیابی حاصل کی اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ اس کے باوجود، پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو بڑھنے سے روکا اور سیز فائر جیسے سنجیدہ فیصلے کی حمایت کی۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور نہ ہی جارحیت کے سامنے خاموش رہے گا۔ ترجمان نے کہا:
"پاکستان نے سفارتی، سیاسی اور دفاعی محاذ پر متوازن اور مؤثر پالیسی اختیار کی۔ ہم خطے میں پائیدار امن کے لیے پرعزم ہیں اور دنیا کے سامنے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے، کمزوری نہیں۔”

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی برادری کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر پر اتفاق رائے ہوا، جس سے جنوبی ایشیا میں تناؤ میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button