
خلیج اردو
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ کشیدگی میں بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور عزم کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کے مقابلے میں جس مضبوطی اور حکمت سے جواب دیا گیا، وہ قابلِ فخر اور پوری قوم کے لیے باعثِ اعتماد ہے۔
بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کی حالیہ کشیدہ صورتحال میں مثالی قیادت اور واضح قومی مؤقف پر بھی انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر اتحاد کا مظاہرہ کیا اور قومی مفادات کو اولین ترجیح دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پیغام واضح ہے: ہم امن چاہتے ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت اور ارادہ رکھتے ہیں۔ ’’قوم متحد ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے






