
خلیج اردو
اسلام آباد: پاک فوج کی حالیہ فتح کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور پاکستان کی دفاعی برتری کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ معروف بین الاقوامی جریدے "دی نیشنل انٹرسٹ” نے اپنی رپورٹ میں پاک فوج کی برتری کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بھارت پر اپنی عسکری برتری ثابت کر دی ہے۔
دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ نے جے-10سی طیاروں اور جدید PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جن میں رافیل جیسے جدید طیارے بھی شامل ہیں، اور یہ بھارت کے لیے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ ماہرین کے مطابق دشمن کو سبق سکھانے میں پاک فوج ہمیشہ سے مہارت رکھتی ہے اور حالیہ فتح اس کی ایک روشن مثال ہے۔
عالمی مبصرین کا ماننا ہے کہ پاک فوج نے اپنے پیشہ ورانہ عزم، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے دنیا بھر کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کا قائل کر دیا ہے۔






