پاکستانی خبریں

پاکستان نے شاہین میزائل استعمال کرنے کے بھارتی دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا، دفتر خارجہ کا سخت ردعمل

خلیج اردو
اسلام آباد، 19 مئی 2025:
پاکستان نے آپریشن ’’بُنیان مرصوص‘‘ کے دوران شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی میڈیا کی جھوٹی اور غیر مصدقہ خبروں پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق بھارتی افواج نے ایک جعلی ویڈیو جاری کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے شاہین میزائل استعمال کیا، تاہم بعدازاں خود بھارتی اداروں نے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے استعمال ہونے والے تمام ہتھیاروں کی تفصیل 12 مئی کو آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں شفاف انداز میں بیان کی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق آپریشن میں ’’فتح ون‘‘ اور ’’فتح ٹو‘‘ میزائل سسٹمز، جدید ڈرونز، اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی توپیں استعمال کی گئیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ہدف بننے والے مقامات کی تفصیلات بھی سرکاری سطح پر جاری کی جا چکی ہیں۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا نے بغیر تصدیق کے جھوٹ پر مبنی بیانیہ گھڑ کر علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی، جو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور قابل مذمت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button