پاکستانی خبریں

عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کاہے، فوج کا نہیں، عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے میں نوازشریف کی مشاورت شامل ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی صحافیوں سے غیر رسمی

خلیج اردو
اسلام آباد، 21 مئی 2025:
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ مکمل طور پر حکومت کا ہے اور اس میں عسکری قیادت کا براہ راست عمل دخل نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی باقاعدہ مشاورت شامل رہی۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے اور اب دونوں ممالک امن کے زمانے کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں۔

وزیراعظم نے دورانِ جنگ اسرائیل کی بھارت کو دی گئی مدد پر بھی بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے نہ صرف بھارت کو ہتھیار فراہم کیے بلکہ اس کے فوجی مشیروں نے بھی بھارت کی بھرپور معاونت کی۔ ان کے مطابق سری نگر اور دیگر مقامات پر اسرائیلی اسلحے کے استعمال کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے امن کو ترجیح دیتے ہوئے ایک واضح پالیسی اپنائی ہے جس کے تحت ملکی خودمختاری، علاقائی استحکام اور قومی سلامتی کو اولین حیثیت دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button