
خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سینیٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس کے دوران "نو ڈالر ٹو اسرائیل” کی ٹی شرٹ پہنے ایک شخص نے احتجاج کرتے ہوئے نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے اسے سینیٹ ہال سے باہر نکال دیا۔
سینیٹرز کے سوالات کے جواب میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران توانائی کے مقاصد کے لیے جوہری مواد استعمال کر سکتا ہے تاہم خطے کے دیگر ممالک کو بھی ایران کے جوہری پروگرام پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں بنیادی توجہ جوہری پروگرام پر ہے اور معاہدہ طے پانے تک ایران پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔
یو ایس ایڈ پروگرامز سے متعلق مارکو روبیو نے کہا کہ کئی ممالک کو اب بھی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ انسانی ہمدردی کے پروگرامز بند نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔







