پاکستانی خبریں

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو کشمیر کی آزادی پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے،ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا الجزیرہ کوانٹرویو

بھارت کی کسی بھی جارحیت پر چھ دریا پاکستان کے ہوں گے، ترجمان پاک فوج کا دوٹوک پیغام

خلیج اردو
اسلام آباد: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو کشمیر کی آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کو چھ دریا بھی حاصل ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے اگر کسی قسم کی آبی جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کئی نسلوں تک نہیں بھولے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملے کا جواب دینے کے لیے جو عسکری حکمت عملی اختیار کی گئی، وہ نہ صرف مؤثر ثابت ہوئی بلکہ آنے والی کئی دہائیوں تک عسکری ادارے اور ماہرین اسے بطور مطالعہ دیکھیں گے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے جوہری تابکاری سمیت مختلف جھوٹے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی معتبر اور سنجیدہ ادارہ ان بھارتی دعوؤں کو اہمیت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات دراصل اس کی اندرونی ناکامیوں کا عکاس ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کے حوصلے، پیشہ ورانہ تیاری اور دشمن پر حاصل برتری نے قوم کے دل جیت لیے ہیں، اور آج فوج عوام کی نظروں میں عزت اور فخر کی علامت بن چکی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button