
خلیج اردو
نیو جرسی – سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے حالیہ اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں "پاگل” قرار دیا ہے اور روس کے زوال کی پیشگوئی بھی کر دی ہے۔
نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ صدر پیوٹن کو ایک طویل عرصے سے جانتے ہیں اور ماضی میں ان کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں، لیکن اب پیوٹن شہروں پر راکٹ برسا کر عام شہریوں کو ہلاک کر رہے ہیں جو انہیں ہرگز پسند نہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے یوکرین پر روس کے حالیہ بڑے حملے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا، ’’میں ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں کہ صدر پیوٹن پورا یوکرین حاصل کرنا چاہتے ہیں، اور اب ایسا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔‘‘ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر پیوٹن نے یوکرین پر مکمل قبضے کی کوشش کی تو یہ خود روس کے زوال کا سبب بنے گا۔
اپنی گفتگو میں سابق امریکی صدر نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیلنسکی جس انداز میں بیانات دے رہے ہیں، وہ اپنے ملک کے لیے فائدہ مند نہیں، بلکہ یہ بیانات مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا، ’’ان کے منہ سے جو نکلتا ہے، وہ مسئلے کا باعث بنتا ہے، یہ مجھے پسند نہیں اور اسے بند ہونا چاہیے۔






