عالمی خبریں

کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر ویزوں کی پابندی ختم کر دی

خلیج اردو
اسلام آباد: کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔

وزارت اوورسیز پاکستانی کے ترجمان کے مطابق دنیا بھر میں پاکستانی ہنر مندوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور کویت کی جانب سے یہ اقدام اسی سلسلے کی ایک خوش آئند کڑی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری اب کویت کے ویزے محض 24 گھنٹوں کے اندر آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستانی حکومت نے کویت کے اس فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے اور اسے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سماجی روابط بھی مزید مستحکم ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button