
خلیج اردو
پشاور: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر عباس آفریدی جمعے کے روز کوہاٹ کے علاقے اعظم میں واقع اپنی رہائش گاہ پر گیس دھماکے میں شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ دھماکا جمعرات کو پیش آیا تھا۔
پولیس اور اہلِ خانہ کے مطابق عباس آفریدی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔ دھماکے میں دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔
انہوں نے مزید کہا، "اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔”
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی عباس آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کی۔






