خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایئرفورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے، تاہم وہ گرنے سے بال بال بچ گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ٹرمپ نیوجرسی میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واشنگٹن ڈی سی واپس جا رہے تھے۔
ایئرپورٹ پر موجود افراد کی نظروں کے سامنے صدر ٹرمپ طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اچانک اپنا توازن کھو بیٹھے، مگر فوراً سنبھل کر دوبارہ قدم جمائے اور سیڑھیاں مکمل چڑھ کر طیارے کے دروازے پر پہنچے۔ وہاں انہوں نے ہاتھ ہلا کر ایئرپورٹ پر موجود افراد کا شکریہ ادا کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب صدر ٹرمپ کو سیڑھیوں پر توازن قائم رکھنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہو، تاہم اس بار وہ کسی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہے۔






