عالمی خبریں

افسوسناک خبر: احمد آباد میں طیارہ حادثہ، 110 افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

خلیج اردو
احمد آباد: بھارتی شہر احمد آباد میں ایک مسافر بردار طیارہ المناک حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے وقت طیارے میں 242 افراد سوار تھے، جن میں دو پائلٹس اور 10 کیبن کریو بھی شامل تھے۔

ائر انڈیا کی یہ پرواز احمد آباد سے لندن روانہ ہو رہی تھی کہ ٹیک آف کے صرف ایک منٹ بعد رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ محض 625 فٹ کی بلندی پر تھا جب یہ گر کر زمین سے ٹکرا گیا، اور دھوئیں کے گہرے بادلوں نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔

حادثہ کا شکار طیارے میں مختلف ممالک کے شہری سوار تھے جن میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہری شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس پرواز میں بھارتی ریاست گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ سمیت کئی اہم وی آئی پیز بھی سوار تھے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button