پاکستانی خبریں

احمد آباد طیارہ حادثہ: نواز شریف، مریم نواز اور بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

خلیج اردو
اسلام آباد: احمد آباد میں ایئر انڈیا کے مسافر طیارے کے المناک حادثے پر پاکستانی قیادت کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دلخراش سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی حادثے میں 242 افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم طیارہ حادثے کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ادھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی بھارتی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1933098583818940511

پاکستانی قیادت کا یہ متفقہ ردعمل ایک بڑے انسانی المیے پر عالمی یکجہتی اور انسانیت سے وابستگی کا مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button